مسلم لیگ ن کا پنجاب کابینہ میں اپنے سابق وزراء کو برقرار رکھنے کا امکان

Share on facebook
Share on whatsapp
Share on email
Share on twitter

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کابینہ میں اپنے گزشتہ دور حکومت میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے صوبائی وزراء کو برقرار رکھنے اور انہیں وہی قلمدان دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک احمد خان کو وزارت قانون، رانا مشہود کو وزارت تعلیم، خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کو صحت، بلال یاسین کو وزیر خوراک جبکہ سیف الملوک کھوکھر، میاں مجتبیٰ شجاع کو بھی وزارتی قلمدان ملیں گے۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سید حسن مرتضیٰ اور علی حیدر گیلانی کو وزارتی قلمدان دیئے جائیں گے جب کہ آزاد امیدوار جگنو محسن کو بھی حمزہ شہباز کی سربراہی میں پنجاب کابینہ میں وزارت ملے گی۔

لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد، حمزہ شہباز شریف نے ہفتہ کو گورنر ہاؤس، پنجاب میں منعقدہ ایک تقریب میں پنجاب کے 21 ویں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا۔